آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس،اہم امور کا جائزہ

13 Aug, 2024 | 05:03 PM

Ansa Awais

علی ساہی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس، پولیس ڈے کیئر سنٹر، تحفظ منزل فوسٹر ہوم، تحفظ درسگاہ کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا۔

 آئی جی عثمان انور کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ایس ایس پی آپریشنز لاہور، ایس پی ہیڈکوارٹرز، متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال نے پولیس ڈے کیئر سنٹر میں پولیس ملازمین کے بچوں کو فراہم کی جائے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔پولیس ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کو انٹرنیشنل ڈے کیئرز پروٹوکول کے مطابق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب کاکہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ سے 4 سال تک کے بچوں کو محفوظ ماحول، خوراک، لرنگ اینڈ گرومنگ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔پولیس ملازمین نے ڈے کیئر سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے تحفظ منزل فوسٹر ہوم اور تحفظ درسگاہ میں سہولیات کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کی ۔

مزیدخبریں