بسام سلطان : روڈا نے 14 اگست کی مناسبت سے 'آزادی کا دریا' ڈاکومنٹری جاری کر دی۔ روڈا ڈاکومنٹری میں بزرگوں کی قربانیاں اور خراج تحسین پیش کیا گیا اور آنے والے کل کی عکاسی کی گئی ہے۔
روڈا چیف آپریٹنگ آفیسر برگیڈیر (ر) منصور جنجوعہ نے اس کا افتتاح کیا۔ ڈاکومنٹری کی مناسبت سے سی ای او روڈا عمران امین اور افسران نے روڈا پی آر ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ یاد رہے روڈا پچھلے سال بھی اسی طرز پہ ڈاکومنٹری تیار کر چکا ہے۔