ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن فورس میں 20 کروڑ کے فنڈز کی بے ضابطگیاں

ڈولفن فورس میں 20 کروڑ کے فنڈز کی بے ضابطگیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : ڈولفن پولیس میں بے 20کروڑ کے فنڈز کی ضابطگیوں کے حوالے سے کمیٹی نے انکوائری مکمل کرلی۔انکوائری کمیٹی نے تمام ریکارڈ چیک کرنے اور بیانات قلمبند کرنے کے بعد7سے8کروڑ کی بےضابطگیوں کی نشاندہی کرکے جلد رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوائےگی۔

ڈولفن پولیس میں آئی جی پنجاب کے حکم پٹرول اور موٹرسائیکلوں کی مرمت کے حوالے سے اخراجات پر انکوائری کروائی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی رانا طاہر۔۔ایس ایس پی رانا عمر فاروق اور ایس پی زنیر چیمہ نے کی۔انکوائری کمیٹی کو 20 کروڑ کے اخراجات و استعمال کے حوالے سے بےضابطگیوں کے حوالے سے ریکارڈ چیک کیا۔

انکوائری کمیٹی نے7سے 8 کروڑ کی بےضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے۔پٹرول کی مد میں 4کروڑ کے قریب جبکہ ٹینڈر کے مطابق موٹرسائیکلوں کے پارٹس ڈالنے کی بجائے لوکل پرزے استعمال سے3سے4 کروڑ کی بےضابطگیاں سامنے آئیں۔انکوائری میں انتظامی لحاظ سے خامیاں سامنے آئی ہیں جس میں دفتری سٹاف نے پاوورز کا غلط استعمال کیا۔ایڈیشنل چارج ملنے کے بعد ایس ایس پی رانا عمر فاروق نے تمام سٹاف کا تبادلہ کیا اور درجن سے زائد کونوکری سے برخاست کیا۔کمیٹی نے انکوائری مکمل کرلی ہے رپورٹ جلد آئی جی کو بھجوا دی جائے گی