پولیس  رسپانس یونٹ کے اہلکار سی آئی اے اور ایف آئی اے اہلکار کا روپ دھار کرعجب کھیل کھیلنے لگے!

13 Aug, 2024 | 04:31 PM

 عابد چوہدری :پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار سی آئی اے اور ایف آئی اے اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے لگے،مغلپورہ میں پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا

لاہور پولیس کے جوان سی آئی اے اور ایف آئی اے اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے لگے،مغلپورہ پولیس نے پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے۔ تحقیقات شروع کردیں گئیں،ایف آئی آر متن مطابق پی آر یو کے اہلکاروں حیدر ، شہزاد لیاقت اور عدیل خالد نے شہری اذان عبداللہ کو دفتر سے جاتے لوٹا،پولیس اہلکاروں نے روک کر تلاشی لینے کے بہانے لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے ،جبکہ پولیس اہلکاروں نے خود کو سی آئی اے اور ایف آئی کے اہلکار ظاہر کیا،

شہری کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کا حکم دیا تھا اورانکوائری میں تمام اہلکار گہنگار قرار پائے گئے،مقدمہ درج ہونے کے باوجود مغلپورہ پولیس کسی بھی پیٹی بھائی کو گرفتار نہ کر سکی ۔

مزیدخبریں