انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

13 Aug, 2024 | 04:17 PM

 عرفان ملک: انسانی سمگلنگ  کے خلاف ایف آئی اے لاہور زون کی بڑی کارروائی ہوئی ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیوں میں انسانی سمگلر اور نوسرباز  ملزم گرفتار ہوگیا ۔ ملزم کاشف محمود کو چھاپہ مار کارروائی میں شالیمار باغ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم شہریوں کو جعلی ویزہ مہیا کرنے میں ملوث پایا گیا ۔ ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا اور پھر  غائب ہوجاتا تھا ۔چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 3 عدد پاکستانی پاسپورٹ  بھی برآمد ہوئے ۔

برآمد شدہ پاسپورٹ پر جعلی کینیڈین اور آئرش سٹیکرز چسپاں تھے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے



مزیدخبریں