رومیل الیاس: پنجاب پولیتھین آرڈیننس 2002 کے تحت پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی کی خلاف ورزیاں،محکمہ ماحولیات، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں کھلے عام پولیتھین بیگز اور تھلیوں کا استعمال جاری ہے،اشیاخورونوش کی پلاسٹک بیگز میں پیکنگ شہریوں کی صحت پر اثر انداز ہونے لگی، پلاسٹک بیگز کے استعمال سےسیوریج مسائل و ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہونے لگا۔
شہریوں نے پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہارِ تشویش کیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال عوام الناس اور دکانداروں کی مجبوری ہے،پلاسٹک بیگ کے علاوہ پیکنگ کے لئے کوئی دوسرا متبادل میسر نہیں۔