فاران یامین : مناواں پولیس کی کارروائی,اسلحہ کی نمائش کرنےاورخوف وہراس پھیلانےوالے4ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر نا جائز اسلحہ کے خلاف ایس ایچ او مناواں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ سر عام اسلحہ لیکر گھومنے اور نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے۔ ملزمان میں عادل، غلام صابر، صدام حسین اور عبدالرحمٰن شامل ہیں ۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 3 رائفلز، پستول میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔نا جائز اسلحہ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔