ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی ارشد ندیم کے گھر آمد، 10 کروڑ اور کار سے نوازا

وزیراعلیٰ پنجاب کی ارشد ندیم کے گھر آمد، 10 کروڑ اور کار سے نوازا
کیپشن: cm arrived arshad nadeem village
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کا فائنل  جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کے گھر آمد، 10 کروڑ کا چیک اور مبارکباد  دی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بذریعہ ہیلی کاپٹر  میاں چنوں قومی ہیرو ارشد ندیم کے گاوں 101 پندرہ ایل پہنچیں، ارشد ندیم کے گھر گئیں.

انہوں پنجاب حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک دیا اور ہنڈا سوک کا ر'" پی اے کے 92.97"کی چابی پیش کی،ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میاں چنوں سے ارشد ندیم سے واپس لاہور روانہ ہوگئیں،مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا، پاکستان نے آخری مرتبہ  8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔