ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابینہ ڈویژن کا 1990 سے 2002 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ دینے سے انکار

کابینہ ڈویژن کا 1990 سے 2002 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ دینے سے انکار
کیپشن: Record of Tosha Khana
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کابینہ ڈویژن نے آڈیٹر جنرل کو توشہ خانہ کا ریکارڈ دینے سے انکارکردیا, کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تمام تحائف کا ریکارڈ ، فرسٹ انٹری رجسٹرڈ ، توشہ خانہ اسٹاک رجسٹرڈ اور بینک چالان دینے سے بھی انکار کردیا.

 دستاویز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 1990 سے 2002 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ دینے سے انکار کردیا، توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تمام تحائف کا ریکارڈ دینےسے انکار کیا، 1990 سے 2002 تک سرکاری اداروں میں رکھے گئے تحائف کی تصدیق اور نیلام کیے گئے تحائف کی لسٹ فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے جواب دیا 1990 سے 2002 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ کلاسیفائیڈ ہے ، نہیں دے سکتے، دستاویز میں کہا گیا کہ کابینہ ڈویژن کا جواب نا قابل قبول ہے،آڈیٹر جنرل سے کابینہ ڈویژن کے جواب کی تحقیقات کا حکم دے دیا،آڈیٹر جنرل سے 1990 سے 2002 تک توشہ خزانہ کا ریکارڈ فراہم کرنے کی سفارش کردی۔