عابد چودھری: لبرٹی چوک، سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کی جشن آزادی کے حوالے سے میڈیا بریفنگ,روڈ بلاکنگ، کرتب دیکھانے اورفیملیزسے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں.
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر نے کہا جشن آزادی کا ہرگز مطلب نہیں کہ ٹریفک قوانین سے بھی آزادی ہوگی، ون ویلرز اور اسکے سہولت کار موٹر مکینک دونوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا،ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا،جشن آزادی پر بغیر سائیلنسر،بفل نکالنے والے ہلڑبازوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔
18سال سے کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکلیں تھانوں،ٹریفک سیکٹرز میں بند کروایا جائیگا، مصروف اور اہم شاہراہوں پر 50 سے زائد عارضی ناکے قائم ہونگے,13اور 14 اگست کو ایس پیز کی سپرویژن میں 12 ڈی ایس پیز، 600 سینئر ٹریفک وارڈنز تعینات ہونگے.
سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ تعریفی و تاریخی مقامات، پبلک پارک، آزادی فلائی اوور، ڈیفنس میں اضافی نفری تعینات ہوگی،ٹریفک لوڈ بڑھنے پر مال روڈ کی تمام کراسنگ کو بند کردیا جائے گا۔