فاران یامین : پاکستان کی معروف روحانی شخصیت حضرت سید یعقوب علی شاہؒ چشتی نظامی صابری وارثی کے 38 ویں عرس کی ایک روزہ تقریب آغاز ہو گیا ۔
میانی صاحب قبرستان میں واقع حضرت سید یعقوب علی شاہؒ چشتی نظامی صابری وارثی کے دربار کو ان کے خلیفہ اور معروف روحانی سکالر سید سرفراز احمد شاہ نےعرق گلاب سے غسل دے کر عرس کی تقریب کا آغاز کیا،، دربار پرعقیدت مندوں کی جانب سے دن بھر فاتحہ خوانی کا سلسلسہ جاری رہے گا، جبکہ سید سرفراز احمد شاہ شام 6 بجے خصوصی اختتامی دعا کروائیں گے ، تقریب غسل کے موقع پر معروف روحانی سکالر سید فراز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ فقیر مانگنے والا نہیں ہوتا، فقیر مانگتا نہیں عطا کرتا ہے،فقیر عاجزی کا پیکر اور انکساری کا مرقع ہوتا ہے۔ وہ سراسر تسلیم و رضا ہوتا ہے، وہ تو پیکرِ صدق و صفا ہوتا ہے۔ فقیر نفرت سے نابلد اور محبت کا سرچشمہ ہوتا ہے۔