راودلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نوازسے وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو، ملاقات میں لاہور کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نجکاری کےحوالےسے امور کا جائزہ لیاگیا، عبدالعلیم خان کی فیلڈ ہسپتال،کلینک آن ویلز اور پہلی ایئر ایمبولینس کی لانچنگ پروزیراعلیٰ کومبارکباد دی،وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہا پنجاب میں 600سے زائد سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا پراجیکٹ کی تکمیل سے عوام کو سہولت ہوگی۔
پنجاب میں 5بڑی ایکسپریس ویز بناکرشہروں کو ایک دوسرے سے منسلک کررہے ہیں،سڑکوں کی تعمیر،توسیع و مرمت علاقے کے عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام لاتی ہے،پنجاب حکومت مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سولر پینل مہیا کرے گی۔