علی ساہی: 78واں یوم آزادی، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل،آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا یوم آزادی پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کہناتھا شرپسند و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی،جشن آزادی کی تقریبات و شہریوں کو سکیورٹی فراہم کرینگے، یوم آزادی پر پنجاب میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر مامور ہونگے،150واک تھرو گیٹس، 1500 میٹل ڈٹیکٹرز سے سکیورٹی انتظامات میں معاونت لی جائے گی۔
سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہورمیں 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر تعینات ہونگے،جشن آزادی کے 450 سے زائد پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔