ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ کا چھپا ہوا فیچر، صارفین کی ایک اور مشکل حل ہوگئی

واٹس ایپ کا چھپا ہوا فیچر، صارفین کی ایک اور مشکل حل ہوگئی
کیپشن: Messages on WhatsApp
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ایک اور زبردست فیچر پیش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر بھی موجود ہے جس سے آپ تمام ان ریڈ میسجز کو فوری طورپر کلیئر کرسکتے ہیں،ویسے تو واٹس ایپ کے پیغامات کو کلیئر کرنے کا عمل کافی وقت طلب ہے کیونکہ اس کے لیے ہر چیٹ کو اوپن کرکے تمام میسجز کو دیکھنا پڑتا ہے۔

مگر واٹس ایپ کے ایک چھپے ہوئے مینیو سے یہ عمل بہت تیز رفتاری سے مکمل کیا جا سکتا ہے، اس فیچر سے آپ واٹس ایپ ان باکس کو لاتعداد ان ریڈ میسجز سے پاک رکھ سکتے ہیں۔

اسے استعمال کرنے کے لیے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ واٹس ایپ میں موجود چیٹ فلٹرز یعنی آل، ان ریڈ، گروپس اور فیورٹس بٹن موجود ہیں یا نہیں،اگر یہ بٹن موجود ہیں تو آل یا ان ریڈ فلٹر کو دبا کر رکھنے پرایک مینیو شو ہوگا جس پر مارک ایز ریڈ کا آپشن نظر آئے گا۔

اس آپشن کو سلیکٹ کرنے پر تمام ان ریڈ میسجز غائب ہو جائیں گے یا یوں کہہ لیں کہ ایسا شو ہوگا جیسے آپ نے انہیں پڑھ لیا ہے،اس طریقہ کار سے انہیں وقت بچانے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ان باکس کو منظم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔