ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا زندہ دلان لاہور سمیت پاکستانی قوم سے بانی پی ٹی آئی کی اپیل،بانی چیئرمین کی ہدایت پر 13 اگست رات کو قومی اور پارٹی پرچموں کےساتھ پنجاب بھر میں پرامن احتجاج کریں گے۔
چلو چلو لبرٹی چوک لاہور چلو،قائم مقام صدر و جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب کا کہناتھا کہ 13 اگست کی رات 11 بجے پاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم کےساتھ لبرٹی چوک پہنچیں،چئیرمین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے لبرٹی چوک لاہور میں پرامن احتجاج کریں۔
اپنے محبوب قائد اور دیگر اسیران کی رہائی کے لئے نکلیں،بانی چیئرمین، شاہ محمود قریشی، بشری بیگم، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، عمرسرفراز چیمہ، میاں اکرم عثمان سمیت ورکروں کی کثیر تعداد ایک سے زائد عرصے سے ناحق جیلوں میں بند ہیں۔
شوکت بسراءنے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے اسیران کو فوری رہا کیا جائے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب نے کہا کہ قوم غلامی کی زنجیروں کو توڑ دے، اپنی حقیقی آزادی کے لیے نکل کر بتا دیں کہ طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہے۔
13 اگست کی رات کو لبرٹی چوک پہنچ کر ثابت کرنا ھے کہ ملک پر جعلی اور فارم 47 کا کرپٹ ٹولہ مسلط کیا گیا ہے،جعلی حکومت نے عوام پر غنڈہ ٹیکس اور مہنگائی کے بم گرا دیئے ہیں،عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔