ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کردی
کیپشن: rains New spell
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ عارف:شہرمیں سورج اوربادلوں کےدرمیان آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے ،ہوا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور تیسرے پر آگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح147ریکارڈکی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل15اگست سے شروع ہوگا ، محکمہ موسمیات کے مطابق، بارش کا اسپیل 18اگست تک جاری رہےگا،خضدار،قلات،آواران،مستونگ،نصیرآباد،جعفرآباد میں موسلادھار بارش کا امکان ،صحبت پور،جھل مگسی ،کچھی،سبی،پنجگور میں بھی بارش متوقع ،کوئٹہ،زیارت،مکران میں بھی بارش ہوسکتی ہے، بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔

شہرقائد میں بھی  آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے،شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی بیسویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 76 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہے۔