ویب ڈیسک:بھارت کی لوک سبھا میں جعلی خبروں کی روک تھام اور اس پر سزا سے متعلق بل پیش کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے بِل لوک سبھا میں پیش کیا گیا، اس مجوزہ بِل کو نظرثانی کیلئے سٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بھارت کی خود مختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی جعلی خبریں یا گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں سے متعلق ہے اور اس کے مطابق ایسا کرنے والوں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔
اس بل میں جرمانہ اور قید دونوں سزاﺅں کا ذکر کیا گیا ہے، امیت شاہ نے لوک سبھا میں مزید 2 بل بھی پیش کئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے اس بل کو الیکشن سے پہلے میڈیا پر قدغنیں لگا کر مودی حکومت کی خراب انتظامی کارکردگی پر تنقید رکوانے کی بھونڈی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔