ویب ڈیسک: صوابی کی زیدہ ندی میں تین بچے ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ندی سے ڈوبنے والی ایک بچی کی لاش نکال لی گئی، جبکہ دو بچوں کو زندہ نکال کر باچاخان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ ڈوبنے والے بچیوں میں ثریا عمر 11 سال سکنہ زیدہ (جاں بحق) ہوگئی، جبکہ روقیہ گل عمر 12 سال سکنہ زیدہ اور خان ظلہ عمر 15 سال سکنہ زیدہ کو زندہ نکال لیا گیا۔
ریسکیو 1122 صوابی کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے بروقت پہنچ کر سی پی آر ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے دو بچوں کی جان بچانے میں کامیاب ہوئی جبکہ ڈاکٹروں نے ایک بچی کے فوت ہونی کی تصدیق کر دی۔
اطلاعات کے مطابق تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔