کے ٹو بیس کیمپ پر دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم

13 Aug, 2023 | 10:05 PM

This browser does not support the video element.

روزینہ علی : کے ٹو بیس کیمپ پر دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 14اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان آرمی کی طرف سے 250 فٹ لمبا قومی پرچم لہرا گیا۔ یہ ریکارڈ پاک فوج کے شہیدوں غازیوں اور سیاچن کے محاذ پر وطن کی حفاظت کرنے والوں کے نام کیا گیا ہے، اس قومی ریکارڈ بنانے میں سندھ،پنجاب،بلوچستان گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑی شامل تھے۔ اس کے علاوہ 9 رکنی ٹیم میں سپین سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون مارتھا کی بھی شرکت کی۔ 

غیر ملکی خاتون نے کہا کہ پاکستان سے اظہار محبت کی مثال قائم کرتے ہوئے اس ریکارڈ میں شامل ہوئی، پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ 

مزیدخبریں