شراب پینے سے خاتون جاں بحق

13 Aug, 2023 | 09:51 PM

ویب ڈیسک:  ملتان کے علاقے گلگشت میں شراب پینے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ شراب پی ، طبیعت خراب ہونے پر دونوں ساتھی خاتون کو نشتر ہسپتال چھوڑ کر فرارہو گئے،خاتون ہسپتال میں دوران علاج چل بسی۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی شناخت پولیس کانسٹیبل شاہد اور عائشہ شاہد کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو نشتر ہسپتال سرد خانے منتقل کر دیا گیا، تھانہ گلگشت پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ 

مزیدخبریں