محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

13 Aug, 2023 | 09:47 PM

روزینہ علی : آج رات موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شمال مشرقی   پنجاب،خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان    اور کشمیر  میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،شمال مشرقی  پنجاب،خطۂ پوٹھوہاراورکشمیر میں چند مقامات پر  موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ 

پیر کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ، جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مالاکنڈ ،   شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ،مالاکنڈ ،  ہری پور،میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور ،  شیخوپورہ، گوجرانوالہ،  گجرات ، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ  پشاور، مردان، صوابی ، نوشہرہ، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان،بنوں،کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ صوبہ کےدیگر  اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، بھکر،منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری  اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں