ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

14 اگست سے قبل  کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 790 موٹرسائیکلیں بند

14 اگست سے قبل  کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 790 موٹرسائیکلیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کی  سٹی ٹریفک پولیس نے  کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ 

   کم عمر ڈرائیونگ پر 790 موٹرسائیکلیں مختلف تھانوں، سیکٹرز میں بند کروا دی گئیں، ون ویلرز، ریسنگ، زگ زیگ اور کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکلیں دو روز تک بند رہیں گیں۔ اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس اور ڈولفن پولیس کے 255 مشترکہ دستے بھی تیارہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہلڑ بازی کرنے والوں کےلئے مختلف ہاٹ اسپاٹ پر جیل وینز بھی تیار رہیں گیں۔ 

سی ٹی او  لاہور مستنصر فیروز  کا کہنا ہے کہ  کم عمر ڈرائیورز کو حادثات کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بچے قوم کا مستقبل،  محفوظ بنایا جائے گا۔  80 فیصد سے زائد ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکلسٹ زخمی ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جشن آزادی پر والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔   آزادی کی خوشی منائیں، کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں۔ جشن آزادی پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سختی کی جائے گی۔