نگران وزیراعظم انوار کاکڑ نے دو اہم استعفے دینے کا اعلان  کر دیا

13 Aug, 2023 | 08:05 PM

سٹی42:  نگران وزیراعظم نے حلف برداری سے قبل اپنی سیاسی پارٹی کی رکنیت اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

 نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور جلد ہی استعفیٰ بھجوا  دیں گے۔

 نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ان پر ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کرانے کی ذمہ داری ہے اس لئے انہوں نے سینیٹ اور پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اب مجھ پر الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی ذمہ داری ہے اس لئے منصفانہ، آزادنہ اور شفاف الیکشن کے اتعقاد کے لئے یہ فیصلہ ضروری تھا۔

 واضح رہے کہ پاکستان کے 8 ویں نگران وزیراعظم کے طور پر انوارالحق کاکڑ یومِ آزادی کے موقع پر اپنے نگران وزیراعظم کے عہدے کیلئے حلف اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں