ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے فوجی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں فوجی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی، انہوں نے فوجی جوانوں کی طرف سے جوابی کارروائی کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کرکے ان کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، دہشتگرد ناقابل معافی ہیں۔