آصف علی زرداری کی گوادر میں فوجی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

13 Aug, 2023 | 05:18 PM

ویب ڈیسک: سابق صدر  آصف علی زرداری کی جانب سے گوادر میں فوجی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے سیکیورٹی کی جوابی کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے فوجی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی جوابی کارروائی کرنے والے جوانوں کو شاباشی دی۔ 

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کو وطن دشمن سمجھ کر ان کا وجود مٹایا جائے، فوجی قافلے پر حملہ کرنے کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ 

مزیدخبریں