ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کے ساتھ ہلڑ بازی، بدمعاشی کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم دیدیا

 خواتین کے ساتھ ہلڑ بازی، بدمعاشی کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جشن آزادی سے قبل آئی جی پنجاب نے سکیورٹی اورٹریفک کےبھرپورانتظامات کی ہدایت کردی۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت صوبہ بھرمیں فول پروف سکیورٹی وٹریفک انتظامات یقینی بنائیں، لاہورسمیت تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقریبات کوبہترین سکیورٹی فراہم کی جائے، عوامی اجتماعات،ریلیوں ودیگرتقریبات کی سکیورٹی کیلئےاضافی نفری تعینات کی جائے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز خود فیلڈ میں نکل کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ کیلئےسی سی ٹی وی کیمروں،واک تھروگیٹس کااستعمال یقینی بنایاجائے، پارکوں، شاہراہوں، عوامی مقامات پر خواتین ،بچوں کی سیفٹی کیلئے مربوط انتظامات کئے جائیں۔ خواتین کے ساتھ ہلڑ بازی، بدمعاشی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، اسلحہ کی نمائش یاہوائی فائرنگ کرنیوالوں کوگرفتارکرکےسزادی جائےگی۔