ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا ، اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا

تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا ، اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا، سابق ایم این اے منزہ حسن نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

اپنے بیان میں منزہ حسن نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات اور فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ جو کچھ ہوا غلط تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا، ہمیں تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی کی طرح مجھے اپنی فوج پر فخر ہے، کوئی ایسی چیز جس سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچے ، افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے ریاست کی بقاء ہمارا فرض ہے، میں خود کو تحریک انصاف سے الگ ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔

Ansa Awais

Content Writer