چینی سے بھرے ٹریلر نے مسافر کوچ کو کچل ڈالا، 22 افراد جاں بحق

13 Aug, 2022 | 08:10 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) خانپور میں فیروزہ کے مقام پر چینی سے لوڈ ٹرک منی مسافر کوچ پر الٹ گیا,22افراد جاں بحق ہوگئے ،حادثہ شدید بارش کے باعث سیوریج لائن بیٹھنے سے ہوا.

تفصیلات کےمطابق خانپور میں فیروزہ کے مقام پر چینی سے لوڈ ٹرک منی مسافر کوچ پر الٹ گیا.منی کوچ حادثہ میں 25 لوگ کوچ میں سوار تھے جن میں سے  22 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ تین افراد کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے، منی کوچ سے ٹرک کو ہٹا دیا گیا۔خوفناک حادثہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں