عرب امارات جانا اور بھی آسان ہوگیا، نئی ویزا پالیسی

13 Aug, 2022 | 07:48 PM

 ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات اگلے ماہ  سے نئے ویزے اور داخلے کے اجازت نامے متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق   گولڈن ویزا سکیم اور  نئی پانچ سالہ گرین ریذیڈنسی کی جانب سے ایک بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ایک سے زیادہ داخلے کا سیاحتی ویزا اور ملازمت کی تلاش میں داخلے کے اجازت نامے اگلے مہینے ستمبر سے  دینے کا امکان ہے ۔

یہ اصلاحات نہ صرف مہاجرین کے لیے سازگار ہوں گی بلکہ آنے والوں کے لیے بھی ہے۔ یہ غیر ملکیوں کے لیے ایک سرمایہ کار دوست ملک کے طور پر امارات کی ساکھ کو مزید چمکائے گا ۔

متحدہ عرب امارات میں طویل مدتی موجودگی قائم کرنے کے خواہاں اعلیٰ مالیت کے حامل افراد کو مواقع فراہم کرے گا۔اپریل میں اعلان کردہ مختلف ویزے  مندرجہ ذیل  ہیں:

 پانچ سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا ،  کاروباری ویزا  ، وزٹ ویزا ،  عارضی ورک ویزا ، سٹوڈنٹ ویزا ، فیملی ویزا ،  نوکری ویزا، گرین ویزا، گولڈن ویزا . 

مزیدخبریں