راؤ دلشاد : وطن عزیز کے 75 ویں جشن آزادی پر شہر کے چھے مقامات پر آتش بازی ہوگی ضلعی انتظامیہ نے چار پرائیویٹ جبکہ دو مقامات پر سرکاری سرپرستی میں آتش بازی کے لیے این او سی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ،امانا مال ماڈل ٹاؤن لنک روڑ ،سینٹرل پارک ہاؤسنگ سوسائیٹی ،جیلانی پارک ڈی ایچ اے رہبر اور گریٹر اقبال پارک میں آتش بازی کے لیے این او سی سی جاری کردئیے گئے۔پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی درخواست پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے اطراف آتش بازی کی اجازت دی گئی ۔
پی ٹی آئی رہنما رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے این او سی جاری کردیا ۔پی ایچ اے کی درخواست پر دوتفریحی مقامات جیلانی پارک اور گریٹر اقبال پارک میں آتش بازی ہوگی فیروز پور روڈ کی سینٹرل پارک ہاؤسنگ سوسائیٹی انتظامیہ کی فائر ورکس کی درخواست پر این او سی جاری کردیاگیا ۔ماڈل ٹاؤن لنک روڑ کے امانا مال انتظامیہ کی درخواست پر این او سی جاری کردیا ڈی ایچ اے رہبر میں یوم آزادی کے موقع پر آتش بازی کی اجازت دے دی گئی۔
مجموعی طور پر شہرکے چھ مقامات پر رات 12 بجے آتش بازی ہوگی گلوبل کیمپس ڈی ایچ اے رہبر کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے آتش بازی کے لیے این او سی جاری کردیااین او سی کے مطابق کویڈ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا منتظمین کی ذمہ داری ہوگی رات 12 بجے پانچ مقامات پر آتش بازی ہوگی۔