ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روپے کے ہاتھوں ڈالر کی چھترول، مزید سستا ہوگیا

Weekly Dollar in Pakistan
کیپشن: Weekly Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک ہفتے میں روپے نے مزید جان پکڑ لی ، ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر آٹھ روپے پچپن پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں نو روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ سامنے آگئی،محرم کی تعطیلات کی وجہ سے اس ہفتے تین روز کاروبار ہوا، روپے رواں ہفتے تین اعشاریہ آٹھ ایک فیصد تگڑا ہوا۔ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر آٹھ روپے پچپن پیسے سستا ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر دوسو چوبیس روپے سے گرکردوسو پندرہ روپے اننچاس پیسے پر بند ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق نو کاروباری دنوں میں ڈالر چوبیس روپے پنتالیس پیسے سستا ہوگیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے جلد فنڈز ملنے کے بعد دیگر ڈونرز ایجنسی بھی فنڈز دیں گی,انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ہفتے کے دوران نمایاں کمی ہوئی ۔اس ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر نو روپے سستا ہوکر دوسو تیرہ روپے تک گرگیا۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو سات روپے سستا ہوکر دوسو انیس روپے اور برطانوی پاونڈ دس روپے کمی سے دوسوساٹھ روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں امارتی درہم دوروپے ساٹھ پیسےسستا ہوکر اٹھاون روپے بیس پیسے اور سعودی ریال ایک روپے نوے پیسے کمی سے چھپن روپے ستر پیسے کا ہوگیا .

M .SAJID .KHAN

Content Writer