اداکارہ سبیکا امام کی نازیبا حرکت، سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی

13 Aug, 2022 | 04:02 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور ماڈل سبیکا امام سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں، گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی کچھ نئی تصاویر اور دوست کے ہمراہ دبئی کے سیر سپاٹے کرتے بنائی گئی ویڈیوز اپ لوڈ کی جن کو دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق موسم گرما کی چھٹیاں استطاعت رکھنے والے زیادہ تر لوگ بیرون ممالک میں گزارتے ہیں جبکہ شوبز انڈسٹری کی متعدد اداکارائیں بھی دنیا کے مختلف ممالک میں چھٹیاں گزارتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اداکار وماڈل سبیکا امام بھی ان دنوں دبئی میں سیر سپاٹے کررہی ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ سبیکا امام اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اداکارہ کی نئی تصویر منظر عام پر آئی جس پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہوگئے، دبئی میں موجود اداکارہ نے اپنی نئی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  شیئر کی، تصویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اداکارہ شیشہ پی رہی ہیں اور اس کا دھواں ایک انوکھے انداز میں اڑا رہی ہیں،ادکارہ کا یہ انداز مداحوں کو بلکل بھی پسند نہیں آیا۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر اداکارہ نے کچھ دبئی کی بلندوبالا عمارتوں اور خوبصورت مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔ سبیکا امام نے اپنی دوست کے ساتھ بنائی ہوئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جس میں وہ دبئی کی سڑکوں پر ٹہل رہی ہیں، شاپنگ پر جارہی ہیں اور  ریسٹورنٹ میں بیٹھی ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نے انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ انہیں قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، جس پر  اداکارہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست  دی تھی۔ سوشل میڈیا پ قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیوں بھرے پیغامات کے سکرین شاٹس شیئر کیےتھے۔

 
 

مزیدخبریں