عوام کیلئے ایک بار پھر بری خبر

13 Aug, 2022 | 03:00 PM

‎‎ ویب ڈیسک : نعمت بسل گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی سے گیس سپلائی بند ہوگئی ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق  سوئی سدرن گیس کمپنی کے  نعمت بسل گیس فیلڈ سے 30 ایم ایم سی ایف گیس سپلائی بند  کر دی ہے۔ تکنیکی خرابی  کے دور ہونےمیں ایک ماہ کا وقت درکار ہے۔

سوئی سدرن حکام نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل کریں گے جب کہ گھروں اور  تجارتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن نےکراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی بند کررکھی ہے۔گیس بندش 15 اگست تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں