(شاہین عتیق) مینارپاکستان گراؤنڈ میں ٹک ٹاکر خاتون کیساتھ بدسلوکی کےواقعہ کوایک سال بیت گیا، واقعے پرسو سےزائد افراد گرفتار ہوئے تھے لیکن کیس ابھی تک چل نہ سکا اورجوں کا توں رہا،کیس اب چھ ستمبر سےشروع ہو گا۔
ایک سال قبل چودہ اگست کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پر شہریوں نے بدسلوکی کر کے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے تھے، واقعے کا پرچہ درج ہوا اور ساری مشینری ملزمان کو پکڑنے کیلئے لگ گئی ، پولیس نے سو کے قریب نوجوانوں کو حراست میں لیا جن کے ریمانڈ ہوئے,بعد میں پولیس نے مدعی ریمبو کے ملوث ہونے پر اس کو عائشہ اکرم کی درخواست پر ملزم بنا لیا ,دو چالان عدالت میں پیش کیے.
ایک میں ریمبو سمیت چھ ملزم جبکہ دوسرےمیں چھ ملزمان نامزد کر دیے، چالان پراسیکیوش کیلئے بھجوائے گئے ، بعد میں ان کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سماعت کےلیے بھجوا دیا جہاں چالانوں پر عدالت نے کارروائی 5ستمبر تک ملتوی کر دی ، عدالت نے ملزمان کو حاضری کے لیے طلب کرلیا۔