ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ان تینوں انسانوں کی خوشی بچھو کھا گئے"

Bushra Iqbal
کیپشن: Bushra Iqbal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ و میزبان سیدہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہےکہ کچھ انسان زندگی کیلئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، جو انسانوں کی خوشیوں کو ڈنگ مار کر انہیں تڑپتا چھوڑ دیتے ہیں۔

میزبان سیدہ بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے سابق مرحوم شوہر  اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی ان کے بچوں دعا عامر اور احمد عامر کے ہمراہ تصویریں شیئر  کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کچھ لوگ زندگی کے لئے بچھو ثابت ہوتے ہیں، جو انسانوں کی خوشیوں کو ڈنگ مار کر تڑپنے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں, ان تینوں انسانوں کی خوشی کو بھی بچھو کھا گئے ہیں۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-08-13/news-1660380447-7365.jpg

واضح رہےکہ معروف اینکر پرسن اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت 9 جون کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے، سیدہ بشریٰ اقبال عامر لیاقت کی پہلی اور سیدہ طوبیٰ دوسری بیوی تھیں جبکہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک ہیں، پہلی بیوی سے ان کے دو بچے ایک بیٹا احمد عامر اور ایک بیٹی دعا عامر  ہیں۔