ویب ڈیسک:آسٹر یلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ایشیا کپ میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ کے فاتح سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریویو میں سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ دوسری ٹیموں سے بہتر ہے اور ماضی کے مقابلوں کے دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں پاکستان سے جیتے گا۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ میچ دلچسپ ہوگا اور دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا لیکن اس میچ میں میں بھارت کو سپورٹ کروں گا۔خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 میچز متوقع ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔