(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے شہباز گل کیس میں سپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ۔
وزارت داخلہ کے سیکشن افسر یاور حسین رانا نے وزارت قانون کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، شہباز گل کیس میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چوہدری حسیب محمد کیس کی پیروی کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن کی کاپی چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو ارسال کر دی گئی ۔
واضح رہےکہ 9 اگست کو اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا، شہباز گل کے خلاف غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔