ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکارہ مرحومہ دردانہ بٹ نے علیزے شاہ کو کیا نصحیت کی تھی؟

سینئر اداکارہ مرحومہ دردانہ بٹ نے علیزے شاہ کو کیا نصحیت کی تھی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی جانب سے انہیں کی جانے والی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں ان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ’میں آج بھی وہ دن نہیں بھول سکتی، جب میری دردانہ آپا سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔اداکارہ نے لکھا کہ ’اس ملاقات میں انہوں نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بہت ظالم ہے بیٹا، اپنا خیال رکھنا۔

علیزے شاہ نے لکھا کہ ’کون جانتا تھا کہ میری دردانہ بٹ سے یہ پہلی اور آخری ملاقات ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث گزشتہ روز 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، دردانہ بٹ گزشتہ کئی دن سے وینٹیلٹر پر تھیں، دوردانہ بٹ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں،  دورانہ بٹ کو کورونا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا،سینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer