سی اے اے کا مسافروں کی سہولت کے لئے اہم اقدام

13 Aug, 2021 | 09:58 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی پاکستانی ایرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا معاملہ، سی اے اے نے  لاہور سمیت  ملک کے 7 بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کے لیے ائیر لاینز کو جگہ فراہم کردی، ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے پی آئی اے سمیت تمام ایئرلاینز کو ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے لیے جگہ فراہم کی ہیں، سی اے اے ٹیسٹ کرنے والی لیباریٹریز اور ایئرپورٹس پر فراہم کردہ جگہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ انٹرنیشنل ایرپورٹس پر یو اے جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے جگہ فراہم کی گئی۔

لاہور ائیرپورٹ پر ائیربلیو کے کے لیے وینس لیبارٹری، ٹیسٹ زون کو جگہ فراہم کردی گئی۔پی آئی اے، سیرین، اتحاد، ایمریٹس، ائیر عریبیہ ائیرلائن کے لیے چغتائی لیب، حمید لطیف، آئی ڈی سی لیب کو جگہ فراہم کردی گئی۔۔ فراہم کردہ جگہ پر ایئرلاینز کی طرف سے متعلقہ لیبارٹریز مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کرینگی۔ اس حوالے سےسی اے اے نے این سی او سی کو وزارت صحت سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کا تعین کرنے کی درخواست کردی،ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے ایئرپورٹس پر ایئرلاینز کو جگہ ملنے سے یو اے ای جانے والے مسافروں کی مشکلات میں کمی ہوگی۔
 

مزیدخبریں