(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کا خوف لوگوں میں ذہن میں اپنے خونی پنجے گاڑے چکا ہے، اس کی وجہ سے کورونا کے مریض خودکشیاں کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ لاہور کے میوہسپتال میں ہوا جہاں کورونا کا شکار مریض نے اپنے گلے پر چھری پھیر کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا کے مریض نے خودکشی کرلی،میو ہسپتال میں زیر علاج کورونا سے متاثرہ 35 سالہ مریض نے وارڈ میں چھری سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی اور وہ خون بہہ جانے کی وجہ سے مر گیا۔
میوہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض نے پھل کاٹنے والی چھری کا استعمال کرتے ہوئے اپنا گلا کاٹا، خون زیادہ بہنے کی وجہ سے مریض جانبر نہ ہوسکتا،میوہسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ مریض کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی، وہ تین اگست سے ہسپتال میں زیر علاج تھا۔
مریض کی خودکشی کے بعد انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا، جس نے سب سے پہلے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے متعلقہ وارڈ منتقل کیا اور کمرے سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔