(ویب ڈیسک )نامور بالی وڈ اداکارہ ابھیشیک بچن نے ممبئی میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 45 کروڑ سے زائد میں فروخت کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار نے 2014 میں یہ اپارٹمنٹ 41کروڑ 14لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا جسے چند سالوں بعد قیمت میں معمولی سے اضافے کے بعد فروخت کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ اپارٹمنٹ ممبئی کے علاقے ورلی کی ایک مشہور عمارت میں واقع تھا۔37 ویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ 7527 مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔