حکومتی ایم این اے کے بیٹے کی فیکٹری میں گیس چوری

13 Aug, 2021 | 08:06 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر)حکومتی ایم این اے سردار طالب نکئی کے بیٹے کی فیکٹری سے گیس چوری پکڑنے والا ایف آئی اے کا یونٹ ہی بند کر دیا گیا، یونٹ میں شامل تمام افسران اور اہلکاروں کے دیگر ڈیپارٹمنٹس میں تبادلے کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ ایف آئی اے کی جانب سے حکومتی ایم این اے سردار طالب نکئی کے بیٹے کی فیکٹری میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے گیس اور بجلی چوری پکڑ کر سردار طالب نکئی کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق اب حکومتی وزراء کے پریشر میں گیس چوری روکنے کے لیے بنایا گیا پورا ونگ ختم کیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے گیس اور بجلی چوری یونٹ میں تعینات تمام افسران کے دیگر سرکلز میں تبادلے کر دیئے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز سمیت تعینات ۲۳ اہلکاروں کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن کر دیا گیا ، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی روکنے کا یونٹ اینٹی کرپشن سرکل کے تحت کام کرئے گا ، لیکن تاحال اس کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا گیا۔

مزیدخبریں