ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیملی سے بد سلوکی کرنے والے تین پولیس اہلکار معطل

police
کیپشن: police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)اچھرہ کے علاقے میں فیملی سے بد سلوکی کرنے والے تین اہلکار معطل کر دیئے گئے ۔ اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا تھا ۔
 تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پولیس کی جانب سے ایک گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا جس میں موجود خواتین بھی موجود تھیں ۔ پولیس اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جس کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں جس کے بعد ڈی آئی جی نے ایس پی ماڈل ٹاون کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات پر تینوں اہلکار معطل کر دیا جس میں ٹرینی اے ایس آئی بلال، کانسٹیبل فاروق اور عمران شامل ہیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔