ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے "سیر گاہوں" سے پیسے کمانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

حکومت نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت گیارہ "سیر گاہوں" کو ٹھیکے پر دے گی ، محکمہ سیاحت پنجاب لاہور سمیت صوبہ بھر میں 11 سیر گاہوں کو ایک سال کے لیے ٹھیکے پر دے کر 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی آمدن حاصل کرے گی ۔
 تحریک انصاف کی حکومت نے سیاحت سے زرائع آمدن حاصل کرنے کے لیے جہان گیسٹ ہاؤسز کو ٹھیکے پر دیا وہیں اب سیر گاہوں اور پارکوں کو ٹھیکے پر دے رہی ہے ۔ محکمہ سیاحت کے حکام کے مطابق لاہور میں جلو پارک ل کو سالانہ 70 لاکھ روپے کے لیے لیز پر دے گا ۔۔جبکہ مری ،کوٹلی ستیاں ،چکوال ،راجن پور ،ڈی جی خان میں سیر گاہوں کو ٹھیکے پر دیا جائے گا ۔

محکمہ سیاحت کے حکام کے مطابق گیارہ ریزورٹس ایک سال کے لیے 3 کروڑ 40 روپے میں ٹھیکے پر دئیے جائیں گے ۔۔اوع سیر گاہوں کو ٹھیکے پر دینے کے لیے محکمے کو خواہش مند افراد کی ضرورت ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer