ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے مردہ مرغیاں کھانے سے بال بال بچ گئے

لاہوریئے مردہ مرغیاں کھانے سے بال بال بچ گئے
کیپشن: Dead hen chicken supply
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں منگوانے والا ملزم چھلاوا بن گیا،پولیس کے زیر حراست ملزمان کے اعترافی بیان کے باوجود پولیس ملزم کا سراغ نہ لگا سکی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی حراست میں ملزم احمد ، نعمان اور ڈرائیور ہیں،علی نے تفتیش کے دروان بتایا کہ آصف علی نامی ملزم نے فون کر کے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں لانے کا بولا تھا جبکہ ٹولنٹن مارکیٹ تاجروں کے مطابق آصف علی نام کا تاجر اور سپلائر مارکیٹ میں موجودہی نہیں۔

پولیس کو مردہ مرغیاں منگوانے والے ملزم آصف علی کی تلاش ہے، پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے تین ملزمان کو حراست میں لیا تھا، تینوں ملزمان نے عدالت سے ضمانت کروائی، ملزمان کے قبضے سے 2600 کلو مردہ مرغیاں برآمد کی گئی تھیں،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم آصف علی کی تلاش جاری ہے ، جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں موبائل سکواڈ  کی شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاتھا،ایس پی موبائل سکواڈ سید ذیشان حیدر کا کہناتھا کہ وقاص نامی شخص ٹرک میں رکھی بند بوریوں میں مردہ مرغیاں چھپا کر لے جا رہا تھا کہ بابو صابو پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں نے ٹرک کو روک کر چیک کر لیا۔

مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر ملزم کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا اور ٹرک سے بھاری مقدار میں برآمد شدہ مردہ مرغیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

ایس پی موبائل سکواڈ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم وقاص کا تعلق شیخوپورہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مردہ مرغیاں فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے شیرا کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer