برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر  اضافہ کر دیا گیا

13 Aug, 2021 | 04:05 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)آٹا، بجلی، پٹرول اور گھی کے بعد چکن کی قیمتوں کو بھی آزاد چھوڑ دیا،چکن کی قیمت میں آج ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد  برائلر گوشت کی نئی قیمت 202 روپے سےبڑھ کر 212 روپے کلو ہوگئی ہے۔ زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 138 اور پرچون ریٹ 146 روپے کلو مقررکیا گیا ہے۔ فارمی انڈے 153 روپے کے درجن  جبکہ  انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 470 روپے کی ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی   برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا آج پھر دس روپے اضافہ کر دیا گیا دو روز میں اچا نک 22 روپے اضافے پر شہری چیخ اٹھے ہیں۔  شہریوں  کا کہنا ہے کہ قیمتیں مستحکم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے  تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے ،پہلے ہی دیگر اشیائے  خورونوش کی قیمتیں بڑھتی چلی جا رہی ہیں جس کے باعث عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں