نہ ہاتھ کانپے نہ دل لرزا، سگی پھوپھی نے کمسن بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتاردیا

13 Aug, 2021 | 03:52 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک : عارف والہ میں پھوپھی نے ساتھی سے مل کرسگے بھتیجے کا گلا دبا کر لاش صحن میں دفن کردی۔ 
 عارف والہ کے نواحی گاؤں 38 / EB میں لاپتہ ہونے والے محنت کش کے کمسن بچے کے معاملہ کا ڈراپ سین  ہوگیا۔  بچے کی سگی پھوپھی قاتل نکلی۔ ایس ایچ اوعارف والہ شاہد بھٹہ کے مطابق  بچے کی نعش گھر کے صحن سے برآمد کرلی گئی ہے ۔ ملزمہ نے گھریلو رنجش پر دو روز قبل اپنے سگے بھائی شفیق کے دو سالہ بیٹے احمد رضا اغواء کیا اور بچے کا گلا  گھونٹ کر اسے مار ڈالا اورلاش گھر کے صحن میں دبا دی۔

تفتیش کے بعد پولیس نے  صحن میں دبائی گئی مقتول بچے کی لاش برآمد کر لی اور ملزمہ فرزانہ کوثر کو اسکے ساتھی وزیر علی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا   ۔بچے کا والد محمد شفیق چوہنگ لاہور فیکٹری میں کام کرتا ہے، اسکے چار بچے ہیں۔

مزیدخبریں