سابق کرکٹرز فواد عالم کی ٹیم میں شمولیت پر خوش

13 Aug, 2020 | 05:33 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(حافظ شہباز علی)سابق ٹیسٹ کرکٹرزانگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی فتح کے لئے پر امید ہیں سابق سٹارز نے فواد عالم کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگیا،پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست کے باوجود سابق ٹیسٹ کرکٹرز دوسرے معرکے میں شاہینوں کی فتح کیلئے پر امید ہیں۔ مقامی سپورٹس شاپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہناتھا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم نے اچھا پرفارم کیا لیکن کچھ جگہ پر قومی ٹیم سے غلطیاں ہوئیں،  ٹیم میں نوجوان کھلاڑی زیادہ ہیں امید ہے ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیت کر کم بیک کرے گی۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کا فیصلہ خوش آئند ہے، فواد عالم پر دباؤ ہوگا لیکن وہ جانتے ہیں دباؤ میں کیسے کھیلنا ہے۔
ہائی پرفارمنس سینٹر کے حوالے سے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر اور صوبائی ٹیموں کے ساتھ سابق سٹارز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، اس موقع پر جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی نے خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں