ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر نوجوان بھارتی کرکٹر نے خودکشی کرلی

آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر نوجوان بھارتی کرکٹر نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر نوجوان بھارتی کرکٹر کرن  رادھے نے مبینہ طور پر رات کو اپنے گھرپر خودکشی کرلی.

ڈپریشن کا شکار لوگ پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے خودکشی کو واحد حل سمجھنے لگے ہیں اور یہ ہی وجہ سے ایسے سنگین نوعیت کے معاملات کو سن کر ذہنی مصائب میں مبتلا خواتین،نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا دکھائی دیتا ہے جس کا اختتام اکثر خود کشی پر ہوتا ہے۔رواں سال میں بھارت میں خود کشیوں کی تعداد میں نا قابلِ یقین حد تک اضافہ ہوا ہے اور آئے روز ہندوستان سے مایوسی اور لاچاری کی وجہ سے کی جانے والی کئی خود کشیوں کی خبریں سامنے آئی ہیںاور اب ایک نوجوان انڈین کرکٹرکے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جو کہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

  مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 27 سالہ کرن رادھے شیام نے خودکشی سے پہلے اپنے دوست کو فون کیا اور آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی آئی پی ایل میں موقع نہیں ملنے کی وجہ سے کافی پریشان تھا۔مذکورہ دوست نے اس حوالے سے کرن کی بہن کو اطلاع دی جس نے اپنی والدہ کو بتایا لیکن اس وقت کرن خودکشی کر چکا تھا۔کرن رادھے کو بھارت میں ان کے بولنگ ایکشن اور جسامت کی وجہ سے جونیئر ڈیل اسٹین کہا جاتا تھا۔

  ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کرن نے مبینہ طور پر رات کو اپنے گھرپر خودکشی کی، ان کی ڈیتھ رپورٹ کورار پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ،جس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔کرن ممبئی رنجی ٹرافی ٹیم کی نیٹ پریکٹس کے دوران بھی بولنگ کیا کرتے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer