سٹی 42 :معروف چینی الیکٹرانک کمپنی شیاؤمی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اپنا نیا می 10 الٹرا اسمارٹ فون پیش کردیا۔ شیاؤمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون می 10 الٹرا کمپنی کی 10ویں سالگرہ پر لانچ کیا جس میں منفرد خصوصیات شامل ہیں۔
شیاؤمی می 10 الٹرا فلیگ شپ اسمارٹ فون ہے جس کی او ایل ای ڈی اسکرین 6.67 انچ ہے۔شیائو می 10 الٹرا فلیگ شپ اسمارٹ فون میں کویلکم اسنیپ ڈریگن 865 پروسیسر نصب کیا گیا ہے اور ساتھ ہی 8/12/16GB ریم اور اسٹوریج 128/256/512GB فراہم کی گئی ہے۔
اس فون میں صارفین کو 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا مہیا کیا گیا ہے جب کہ اس میں زوم کرنے کی صلاحیت 120x تک دی گئی ہے،می 10 الٹرا میں 4,500mAh بیٹری لگائی گئی ہے جس کے ساتھ 120W کی وائر ہے۔
اس میں 50W کی وائرلیس چارجنگ اسپیڈ بھی شامل ہے جس پر کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اس فون کی بیٹری صفر پر پہنچ جاتی ہے تو یہ 5 منٹ میں 41 فیصد چارج ہوجائے گا جب کہ پوری چارجنگ 23 منٹ کے اندر آسانی سے ہوسکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کمپنی اپنے اس ماڈل کو سب سے طاقتور اسمارٹ فون قرار دے رہی ہے۔
شیاؤمی می 10 الٹرا فلیگ شپ اسمارٹ فون میں ان سب ہی خصوصیات کے ساتھ 5G کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کولنگ، فنگر پرنٹ سینسر ، فیس ان لاک جیسے فیچرز بھی شامل ہیں۔